ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان نے مذاکرات کی فوری بحالی کا امکان مسترد کردیا

دوحا(صباح نیوز) افغان طالبان نے امریکا سے مذاکرات کی فوری بحالی کا امکان مسترد کردیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا،طالبان دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ اس وقت مذاکرات کی بحالی کی بات کرنا بہت جلدی ہوگا، ہم سوچ سمجھ کر اور مشاورت کے بعد ردعمل دیں گے۔طالبان ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو وہیں سے شروع ہوں گے جہاں سے ختم ہوئے تھے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے اچانک اور غیراعلانیہ دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور جنگ بندی کا بھی امکان ہے۔ امریکی صدر نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 14ہزار سے کم کر کے 8600کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں