ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میںاضافہ :فیصل آبادکے 60فیصدایمبرائڈری یونٹس بند

فیصل آباد(صباح نیوز)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میںاضافے کے بعدفیصل آبادکے 60 فیصد ایمبرائڈری یونٹس بندہوگئے جبکہ باقی40فیصدمالکان بھی سیکٹرمیںبحران کی وجہ سے یونٹس بندکرنے کاعندیہ دے دیا۔60فیصدیونٹس کی بندش سے ایک ہزارسے زائد مزدور خاندان بے روزگار ہوگئے۔ ایمبرائڈری مالکان کاکہناہے کہ پیداواری لاگت بھی مشکل ہوچکی ہے ایسے حالات میںیونٹس
بندکرنے کے علاوہ دوسرا کوئی متبادل راستہ نہیں۔حکومت کوچاہئے کہ وہ بجلی کی قیمت کوکنٹرول کرے اگرمزیداضافہ جاری رہاتو ملکی انڈسٹری نہیںچل سکے گی۔
بجلی کی قیمتیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں