ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

20سال کی محنت ٗ سیب کی نئی قسم تیار ٗ سال بھر خراب نہیں ہوگا

کا سمک کر سیب ہنی کرسپ اور انٹر پرائز سیب کی پیوند کاری سے وجود میں آیا ہے
امریکہ میں کسانوں کو کاشت ک ی اجازت دی جائے گی جبکہ اس کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) سیب کی ایک نئی قسم جسے تیار کرنے میں دودہائی کا عرصہ لگا ہے کو ممکنہ طور پر ایک سال تک فریج میں بغیر خراب ہوئے رکھا جاسکتا ہے اور امریکہ میں اس کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ سیب کی اس نئی قسم کو ’’ کاسمک کرسپ‘‘ کا نام دیا گیا یہ اور یہ ہنی کرسپ اور انٹر پرائسز سیب کی پیوند کاری سے وجود میں آیا ہے۔اس ے پہلی بارسنہ1997 ء میں واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی میں اگایا گیا تھا۔ واشنگٹن ریاست کے کسانوں کو آنیو الی دہائی میں اس کی کاشت کی اجازت دی جائیگی۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی میں اس سیب کی افزائش اور نشوونما کی شریک سربراہ کیٹ ایوانز نے بتایا یہ زیادہ خستہ سیب ہے۔ یہ نسبتاً سخت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے گودے کا رنگ تبدیل ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اور اگر اسے ریفریجریٹر میں رکھا جائے تو دس بارہ ماہ تک کھانے میں اس کی اچھی کوالٹی برقرار رہتی ہے۔ کاسمک کرسپ کے ایک کروڑ20لاکھ درخت لگائے گئے ہیں اور سخت قواعد و ضوابط کی وجہ سے کسانوں کو اسے ملک کے دوسرے حصوں میں اگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سیب کی اس قسم کو ابتداء میں‘ ڈبلیو اے 38 کا نام دیا گیا تھا لیکن کاسمک کرسپ کا نام اسے ا س لئے دیا گیا کہ اس کے گہرے سرخ رنگ پر سفید دانے نظر آتے ہیں جو رات میں تاروں بھرے آسمان کی طرح لگتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں