ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 5: کوچنگ کے معاملے پر معین خان بھڑک اٹھے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان نے مصباح الحق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کا عہدہ دینے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ہیں ، ان کا پی ایس ایل سے منسلک ہونا مناسب نہیں، یہ مفادات کا ٹکراو ہے۔

معین خان کا کہنا تھا کہ بڑے کھلاڑیوں کو اس طرح کی صورتحال میں ایک عہدےسے خود پیچھے رکھناچاہیے، جیسےدیگر کوچز کو پی ایس ایل میں عہدہ رکھنےسےمنع کیاگیا، ویسے ہی مصباح کوبھی منع کیا جائے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی  کے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دیئے جارہے ہیں’۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں