ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)  نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت مسترد کی جائے اور لاہور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔

درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جن کے باعث ٹرائل متاثر  ہونے کا خد شہ ہے، 31 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے 4 نومبر کو سنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لئے رجوع کیا تھا، عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں