ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پولیس چیف کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

تجاوزات کے خاتمے پر اظہار اطمینان سینٹرل اور ایسٹ میں جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا
کراچی (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہرکے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سینٹرل اور ویسٹ کے علاقوں میں گئے،ایڈیشنل آئی جی کے ہمراہ ڈی آئی جی ویسٹ ،ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ویسٹ بھی ہمراہ تھے،ایڈیشنل آئی جی نے دورے کے دوران شہر میں تجاوزات کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں کا جائزہ لیا،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا،تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی پرضلعی افسران سے گفتگو بھی کی، ایڈیشنل آئی جی نے بعض مقامات پر مزید کارروائیوں کیلئے ہدایات بھی دیں،ایڈیشنل آئی جی نے شہر میں ٹریفک کے مسائل کا سبب بننے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں