ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی سیکورٹی ایجنسی آج سے پی آئی اے پروازوں کی جانچ پڑتال کرے گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی سیکیورٹی ایجنسی 5 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے گی، برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ اور سکیورٹی سے متعلق جائزہ لینا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی۔برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کا مقصد کراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر کا جائزہ لے گی اور مسافروں اور ان کے سامان کی کس طرح سے اسکریننگ کی جا تی ہے کے عمل اور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ائیر پورٹ مینجر برطانوی وفد کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے،برطانوی ٹیم کو کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پرواز وں کے معائنہ کے ساتھ جہاز اور کارگو ایریا کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں