ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک لبیک کا کراچی کے6 اضلاع میں سستے ٹماٹرکا کیمپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک لعیک پاکستان کی جانب سے مہنگائی سے پریشان عوام کو سہولت کیلئے سستے ٹماٹر کیمپ کراچی کے6 اضلاع میں لگائے جارہے ہیں۔ مختلف مقامات پر لگائے جانے والے کیمپ کی تفصیلات‘ کیمپ کا آغاز صبح11بجے سے ہوگا ضلع غربی کے دو مقامات پر کیمپ لگائے جائینگے۔ اورنگی زون مین ڈسکو موڑ 14اورنگی ٹائون کراچی‘ بلدیہ زون بلدیہ ٹائون نمبر 4/21 کراچی ضلع وسطی کے دو مقامات پر کیمپ لگائے جائینگے۔ مینا بازار کریم آباد کراچی‘ سرجانی ٹائون‘ فور کے چورنگی ضلع کورنگی کے دو مقامات پر کیمپ لگائے جائینگے‘ مین سعود آباد چورنگی پی ایس 93 ضلع کورنگی‘ مین کورنگی ڈھائی مرکزی ضلعی دفتر ٹی ایل پی کورنگی پی ایس96 ضلع کورنگی ضلع جنوبی کے دو مقامات پر کیمپ لگائے جائینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں