ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوانوں کا اسمارٹ فونز پر انحصار، نشے یا لت لگنے کا نام دیا جانے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک) نوجوانوں کی تقریباً ایک چوتھائی تعداد اسمارٹ فونز پر اس قدر انحصار کرتی ہے کہ اسے نشے یا لت لگنے کا نام دیا جاسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے بعد نفسیاتی ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسمارٹ فونز کی لت پڑنے کے بعد نوجوانوں میںکم خوابی، ڈپریشن اور کئی دوسری طرح کے نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، لندن کے کنگز کالج کے تحت ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نشے جیسے طرز عمل کا مطلب یہ ہے کہ اگر ان لوگوں کو اسمارٹ فون استعمال کرنے سے روکا جائے تو وہ پریشان اور خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون کا نشہ لگ جانے کے بعد نوجوان اس پر کنٹرول نہیں کرسکتے کہ انہیں فون پر کتنا وقت صَرف کرنا چاہیے اور وہ زیادہ تر اس کی چھوٹی اسکرین میں غرق رہتے ہیں۔ اس تحقیقی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس طرح کی لت لگنے سے دماغی صحت کے لیے سنگین نوعیت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں