ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب ہر ہفتے کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو فراہم کرینگے

لاہور(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کی کارکردگی سمیت صوبے کی بیوروکریسی کی کارکردگی رپورٹ کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہر ہفتے وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کی کارکردگی اور بیوروکریسی کی کارکردگی وزیراعظم عمران خان کو فراہم کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے اس فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کی مانیٹرنگ کریں ۔وزیراعظم نے بیوروکریسی کو بھی عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں