ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال میں 2 بار بیرون ملک جانے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے سال میں دو بار سے زائد بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی تحقیقاتی اداے کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آن لائن معلومات کے تبادلے کے میکنزم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ایف بی آر نے مالی سال 18۔2017 ء سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دستیاب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ملک جانے والے شہری مسلسل بیرون ملک جانے والوں میں شمار کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر 6 ماہ بعد بیرون ملک سفر کرنے واکوں کا ڈیٹا دے گی اور ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے۔
ٹیکس نیٹ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں