ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابرہ شریف کا اپنی عمر کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ بابرہ شریف کے تذکرے کے بغیر ہمیشہ ادھوری ہے اور ان کے چاہنے والے ہمیشہ اداکارہ سے متعلق خبروں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

برسوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر عمدہ اداکاری سے راج کرنے والی فلمسٹار بابرہ شریف نے اپنی عمر کے حوالے سے ایک آڈئو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وکی پیڈیا پر لکھی گئی ان کی عمر غلط ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق بابرہ شریف کی تاریخ پیدائش 10 دسمبر 1954 ہے اور اسی لئے انہیں دنیا بھر سے چاہنے والوں کے فون کالز موصول ہونے لگتے ہیں لیکن اس بار بابرہ شریف نے خود اپنے ایک آڈیو پیغام میں اپنی عمر بتا دی۔

اداکارہ کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش 20 مارچ 1964 ہے، جب کہ وہ  میڈیا کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس حوالے سے مجھ سے رابطہ کیا، اب سب کو میری اصل عمر پتہ چل جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں