ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری سید پرویز عباس اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹر شیہونگ یانگ نے دستخط کیے۔خصوصی پالیسی پر مبنی لون (ایس پی بی ایل) کے تحت دیے گئے ایک ارب کے قرضے کے ذریعے اقتصادی استحکام پروگرام پر کام کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا، زیادہ سے زیادہ آمدن اکٹھا کرنا، عوام کے مالی حالات کو بہتر کرنا، بجلی کی قیمتوں کا تعین اور معاشی تحفظ کے موجودہ پروگراموں کی کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانا ہے۔ مجموعی طور پر 1.3 ارب ڈالر کے قرض میں سے300 ملین ڈالر توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام پروگرام (سب پروگرام 1) کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت عوامی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بہتر بنایا جائے گا۔ اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے اس موقع پر کہا کہ اے ڈی بی کی پالیسی پر مبنی قرض دینے سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی بلکہ حکومت کو اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مالی گنجائش بھی فراہم ہوگی۔ کنٹری ڈائریکٹر شیہونگ یانگ نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کا نمایاں ترقیاتی شراکت دار ہے۔
قرض معاہدہ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں