ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈو آدم، چند روز قبل قتل کے الزام میں ملوث شخص نے اعتراف جرم کرلیا

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) تین روز قبل ٹنڈو آدم کے آسنداس محلے کے ڈھول چوک کی رہائشی لیڈی ہیلتھ ورکر آمنہ انصاری کے 34 سالہ چار بچوں کے باپ فرحان انصاری کے پرسرار قتل کا واقع پیش آیا تھا تاہم بیرانی تھانے کی پولیس نے قتل کے شبہ میں قمرالدین مگسی کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کی جس پر مذکورہ قاتل نے انکشاف کیا کہ مقتول کے گھر میں آنا جانا تھا اور ان سے رقم کا لین دین بھی تھا، تاہم پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کے دوسرے ساتھی قاسم ماچھی سولنگی کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے مقتول کو رقم دینے کے بہانے سے بلایا اور کیری گاڑی میں بیرانی شہر لے جایا گیا اور محمد گوٹھ اسٹاپ پر پہنچے جہاں مجھے اشارہ دیا گیا تو میں نے مقتول کے گلے میں رسہ ڈال کر اسے جان سے مار دیا اور لاش کو قریبی سنسان جنگل میں پھنک دیا۔ ملزمان کے انکشاف کے بعد پولیس آلہ واردات میں استعمال گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں