ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتہا پسند بھارتی ہندو جماعت بابری مسجدکی متبادل اراضی دینے کیخلاف عدالت پہنچ گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہا پسند جماعت اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی جانب سے بابری مسجد کے بدلے مسلمانوں کو مسجد کیلئے5 ایکڑ زمین دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندوجماعت کی جانب سے گزشتہ روز عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بابری مسجد کیس میں مسلمان فریقوں کی جانب سے مسجد کے لیے متبادل جگہ کا مطالبہ ہی نہیں کیا گیا تو عدالت متبادل جگہ کیسے دے سکتی ہے؟ درخواست میں مسلمانوں کیخلاف زہر فشانی کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے سے مندر کو توڑ کر مسجد بنانا ثابت ہو گیا تو کیوں مسلمانوں کو مندر توڑ نے کے انعام میں 5 ایکڑ زمین دی جا رہی ہے؟ واضح رہے کہ مسلمان جماعت جمعیت علمائے ہند پہلے ہی مسجد کے لیے زمین کی خیرات کو ٹھوکر مار کر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف 2 دسمبر کو نظر ثانی کی درخواست دائر کر چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں