ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیاض الحسن چوہان پر وکلا کا حملہ،بال نوچے تھپڑ مارے،صوبائی وزیرنے بھاگ کر جان بچائی

اپنی ذمہ داری پوری کرنے آیا تھا تاہم وکلاء نے اغوا کرنے کی کوشش کی‘صوبائی وزیراطلاعات
کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں، وکلاء کیخلاف کارروائی کی جائے گی‘ فیاض الحسن چوہان کی گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی کے باہر پہنچے جہاں وکلاء نے انہیں گھیر لیا اور تشدد کیا تاہم فیاض الحسن چوہان نے بھاگ کر جان بچائی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے آیا تھا تاہم وکلاء نے اغوا کرنے کی کوشش کی، کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں، وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سیپہنچگئے جہاں وکلا نے خود انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔وکلا نے فیاض الحسن چوہان کے بال نوچے گئے تھپڑ مارے گئے۔جس پر صوبائی وزیر کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔رپورٹس کے مطابق وکلا کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں