ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے جاری

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں شہریت ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری ملنے کے باوجود بل کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ سے حاصل ہونے والی رپورٹوں کے مطابق شہریت ترمیمی بل کے خلاف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں سے شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ اب دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گیا ہے۔شمال مشرقی ریاستوں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے باعث بھارتی وزیرداخلہ ا میت شاہ کو اپنا شیلانگ دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔ امت شاہ کو سیکورٹی کی صورت حال خاص طور سے آسام کی صورت حال کے پیش نظر اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا ہے ۔ ریاست اترپردیش اور بہار سے بھی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔ یوپی اور بہار کے مختلف شہروں کے عوام نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور اس بل کی مخالفت میں نعرے لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں