ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے جب کہ تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں ریل کا خسارہ پورا کریں گے، ایک تا 16 اسکیل ملازمین کو ایک اسکیل اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور137 ٹرینیں چلا رہے ہیں 15 فریٹ چل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، منتخب حکومت کوگرانے کے لئے سخت جملے استعمال کئے جارہے ہیں، مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے، تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے اورنیب کی ریکوری بھی ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ تیزگام حادثہ کی انکوائری دس دن میں مکمل ہوجائے گی، ایم ایل ون ہرصورت بنے گا، روس نے ایم ایل تھری کی بھی پیشکش کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں