ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسپتال سے اغوا نومولود بچی بازیاب نہ ہو سکی

کراچی (کرائم رپورٹر) کھوکھراپار میں سرکاری اسپتال سے 4 روز قبل اغوا کی جانے والی نومولود بچی کا انوسٹی گیشن پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی، 9 دسمبر کو کھوکھراپار کے علاقے میں واقع سرکاری اسپتال میں حنا نامی خاتون کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے کچھ گھنٹوں کے بعد نقاب پوش ملزمہ خاتون کو باتوں میں لگا کر اس کی بیٹی کو دھوپ لگانے کے بہانے گود میں لے کر گئی جو واپس نہیں پلٹی اور بچی اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ جبکہ ملزمہ کے پرس میں سے بغیر سم کا ایک موبائل فون برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا جس کا فارنزک کرایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں