ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر وکیلوں کی پٹائی کر دی

لاہور(مانیٹرنگڈیسک) ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکلا اب شہریوں کے غیض و غضب کا شکار۔شہریوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر وکیلوں کی پٹائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اکٹھی ہے جو وکیلوں پر حملہ کر رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا ہے۔یہ واقعہ کب کا ہے اس بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم دو روز قبل پی آئی سی میں وکلاگردی کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بظاہر لگتا ہے کہ یہ ویڈیو تازہ ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری وکیلوں کی پٹائی کر رہے ہیں جب کہ پٹائی کرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو لاتوں اور تھپڑوں سے وکیلوں پر تشدد کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں