ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

كوئٹہ میں سردی کی لہر، سڑكوں پر كھڑا پانی جمنے کے باعث پھسلن سے متعدد شہری زخمی

كوئٹہ اور صوبے كے شمالی علاقے برف باری اور بارش كے بعد شدید سردی كی لپیٹ میں ہیں جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ كوئٹہ میں جگہ جگہ سڑکوں پر كھڑا  پانی جمنے كے باعث پھسلن سے درجنوں شہری موٹر سائیكل اور سائیكل سے گر كر زخمی ہوگئے۔

كوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤن كے باعث نظام زندگی مفلوج ہو كررہ گیا ہے، پہاڑوں پر برف باری اور شہر میں  بارش كے بعد سردی بڑھ گئی ہے اور جگہ جگہ سڑکوں پر كھڑا  پانی جمنے كے باعث پھسلن سے درجنوں شہری موٹر سائیكل اور سائیكل سے گر كر زخمی ہوگئے ہیں جب کہ محكمہ موسمیات نے سردی لہر مزید 2 روز تک جاری رہنے كی پیش گوئی كی ہے۔

كوئٹہ شہر میں گیس پریشر كا مسئلہ بھی بدستور برقرار ہے جس كی وجہ سے شہر كے مختلف علاقوں میں گھروں میں  كھانابنانے سمیت شہریوں كو سردموسم میں كھانا تیار كرنے میں بھی دشواری رہی۔

عوامی حلقوں نے سوئی سدرن گیس كمپنی كے اعلیٰ حكام سے مطالبہ كرتے ہوئے كہا كہ ہے سرد موسم میں شہر میں گیس پریشر كا مسئلہ حل كرایا جائے، اس موسم میں گھروں سمیت دكانوں، دفاتر ہر جگہ پر معمولات زندگی مفلوج ہو كر رہ گئے ہیں جس كے لئے حكام كو كردار ادا كرنے كی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب لنڈے سمیت عام بازاروں میں گرم ملبوسات كی قیمتوں میں  بھی من مانا اضافہ كر دیا گیا ہے جس كی وجہ سے غریب طبقے سمیت دیگر كو بھی مشكلات كا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں