ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔ تعطیلات کا اختتام 9 جنوری 2020ء کو ہوگا۔ تعطیلات کے دوران سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد بینچ میں معمول کا کام ہوگا، پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 9 سے دوپہر ایک بجے تک عدالتیں کام کریں گی جمعہ کے روز کام ساڑھے 9 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔ آفس اسٹاف پیر تا جمعرات ساڑھے 9 سے ڈیڑھ بجے تک عدالتی عملہ موجود ہوگا جمعہ کو عملہ صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کام کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں