ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت کاآخری ماہ چل رہا ہے‘ مولانا فضل الرحمن

رحیم یارخان (آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کا آخری ماہ چل رہا ہے‘ اپوزیشن اس مطالبے پر متحد ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے‘ نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولا قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کی رہائشگاہ ملتان میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جعلی حکومت کا مکمل خاتمہ اور نئے الیکشن عوام اور اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے‘ سلیکٹیڈ حکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگر امورکے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں