ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی حالات پر جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس

 راولپنڈی: جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں سنیئر فوجی قیادت کی موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت جاری ہے جب کہ کانفرنس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے اگلے روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی تاہم پریس کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں