ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سردی بڑھ گئی، آج بارش کا امکان

اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی کے باعث خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ آج ہلکی بارش اور پھوار پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح گلشن اقبال، ملیر کینٹ، اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے سبب درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی واقع ہوئی اور خنکی مزید بڑھ گئی۔ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار پڑنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں