ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میلبورن اسٹارز نے حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف کو بگ بیش کی فرنچائز میلبورن اسٹارز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ۔

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرزکی دریافت پیسرحارث رؤف آسٹریلیا میں تسمانیہ پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

حارث رؤف کو ڈیل اسٹین کی جگہ ترجیع دی گئی جو مزانسی سپرلیگ میچ کےدوران کمرکی تکلیف کا شکار ہوگئےتھے۔

ڈیل اسٹین میلبورن اسٹارز کو فوری طور پردستیاب نہیں ہیں،اس لیے ان کے متبادل کے طور پرحارث کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

 میلبورن اسٹارز کی انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اسٹین مکمل فٹ ہوگئے تو وہ ترجیح ہونگے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں