ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مانگ لی

نیویارک(اے پی پی) چین نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر پاکستان اور بھارت میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصرین سے رپورٹ طلب کر لی۔ چینی سفیر ژونگ جن نے 15رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ دوبارہ اٹھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت و پاکستان کے مبصرین عالمی ادارے کو کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں۔ ژونگ جن نے اجلاس کو بتایا کہ وہ سلامتی کونسل سے اس وقت اپنا اجلاس دوبارہ بلانے کی درخواست کریں گے جب اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی کشمیر کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ تیار ہوگی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اجلاس کی مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں