ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے مشین گن اور 200 گولیوں سے لیس چھوٹا مسلح ڈرون تیار کرلیا

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی ایک فرم نے سونگار کے نام سے مسلح ڈرون بنالیا، جو ایک مشین گن اور 200 گولیوں سے لیس ہونے کے ساتھ 656 فٹ دورہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تُرک فوج نے یہ ڈرون خرید لیا ہے اور آیندہ سال اس کی تربیت شروع ہوجائے گی۔ ترک کمپنی اسیسگارڈ کے تیار کردہ ڈرون کو 10 کلومیٹر کی دوری سے بھی چلایا جاسکتا ہے۔ مسلح ہونے کی صورت میں طیارہ 25کلو وزن کے ساتھ 2800 میٹر اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔ اس میں 2کیمرے نصب ہیں، جن میں سے ایک مشین گن کی نال پر نصب ہے جو ہدف پر نشانہ لگاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں