ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس وقار کیخلاف ایکشن سے غداری کیس کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،اتارنی جنرل

اسلام آباد( ماینٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا کہنا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ایکشن سے غداری کیس کے فیصلے پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے دعویٰ کی نفی کردی۔انورمنصور کا کہنا تھا کہ جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا خصوصی عدالت کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں،سپریم جوڈیشل کونسل کا معاملہ صرف جسٹس وقار سیٹھ کے جج رہنے یا نہ رہنے تک ہوگا ۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل نے جج کو اَن فٹ ڈکلیئر کردیا تو ان کا فیصلہ بھی ختم ہوجائے گا۔اٹارنی جنرل نے نے کہا کہ فردوس اعوان نے غلط کہا ہے، فیصلہ تو میرٹ پر چلے گا، اس کا سپریم جوڈیشل کونسل سے کوئی تعلق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں