ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاش کو گھسیٹنے سے متعلق پیرا 66 ایک جج کی رائے ہے ، بلاول بھٹو

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر ‘‘ردعمل ’’دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کے حل کیلئے عدالتی فورم اور قانون موجود ہے ،پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے متعلق میں نے بیان دیا کہ حکومت اور مشرف کیلئے معاملے کے حل کیلئے مختلف فورمز موجود ہیں اس حوالے سے پیرا نمبر 66 فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے ، پیرا 66 جج کی رائے ہے جس کی آپریشنل ویلیو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو گھسیٹنے سے متعلق پیرا 66 ایک جج کی رائے ہے ، جس سے کسی اور جج نے اتفاق نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ کنفیوز رہتی ہے۔اداروں کے درمیان ممکنہ تصادم کے بارے میںصحافی کے سوال پر بلاول نے کہا کہ انشااللہ ایسا نہیں ہوگا۔ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آنے پر فوج کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے سوال کومسکرا کر ٹالتے ہوئے کہا کہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں