ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی وی پرصرف ریسلنگ دیکھتا ہوں، جسٹس وقار احمد سیٹھ

کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے، جسٹس وقار احمد سیٹھ نے دلچسپ ریمارکس دئیے
ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے‘سماعت کے دوران وکیل کا خراج تحسین
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے دلچسپ ریمارکس دئیے ہیں کہ میں ٹی وی پرصرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی تو اس دوران وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے، آپ نے تو کچھ نہیں کرنا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا بلکہ ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں