ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ منشا پاشا کا سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنیکا اعلان

دونوں معروف شخصیات کی منگنی 22 دسمبر کو انجام پائے گی، دعوت نامے جاری کر دئیے گئے
دعوت نامہ دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ارسال ‘ میڈیا چینل کی رپورٹ میں دعویٰ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اداکارہ منشا پاشا کا سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنے کا اعلان، دونوں معروف شخصیات کی منگنی 22 دسمبر کو انجام پائے گی، دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک میڈیا چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشہور اداکارہ نے معروف سیاسی و سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے جبران ناصر کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر چن لیا ہے۔ جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ منگنی کی رسم 22 دسمبر کو انجام پائے گئی۔ منگنی کے دعوت نامہ دونوں افراد کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ارسال کیا جا چکا۔ واضح رہے کہ منشا پاشا کئی کامیاب پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ جبکہ جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں اور انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں