ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاطف اسلم کے گھر ننھے مہمان کی آمد

لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

عاطف اسلم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہمارے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ عاطف اسلم نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند اور ٹھیک ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں۔

تاہم عاطف اسلم نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے یا بیٹے کی اور نہ ہی بچے کا نام لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کو دوبارہ والد بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم اورسارہ بھروانا والدین کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں دونوں کا ایک 5 سال کا بیٹا ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں