ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مچھ جیل کی طرف آنے والا مشکوک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

کوئٹہ: ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مشکوک شخص سینٹرل جیل کی طرف آنے کی کوشش کے دوران جیل مورچے میں تعینات اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بولان کے علاقے مچھ میں ایک مشکوک شخص نے سینٹرل جیل کی طرف آنے کی کوشش کی تاہم اس دوران جیل کے مورچے میں تعینات اہلکار کی جانب سے اسے روکنے کے لیے وارننگ دی گئی مگر وہ نہیں روکا جس پر اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشکوک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور جیل فورس نے جیل کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک ہونے والے مشکوک شخص کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ ہلاک شخص کی لاش طبی معائنہ کے لیے سول اسپتال مچھ منتقل کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں