ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈو آدم، پولیس کی کارروائی، رہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) دسمبر کے اوائل میں رہزنی کے دوران دس لاکھ روپے چھیننے کی واردات کے جرم میں سٹی پولیس کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، چھیننے گئے ڈھائی لاکھ روپے، پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ۔ ٹنڈو آدم لطیف گیٹ پٹھان مسجد کے قریب دسمبر کے اوائل میں تاجر ضمیر ملک سے دس لاکھ روپے چھیننے کی واردات میں پولیس نے ایک ملزم نثار جلبانی کو کھنڈو روڈ سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ڈھائی لاکھ روپے، پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی حاجی اسلم بلو نے بتایا کہ ملزم ڈسٹرکٹ لاڑکانہ رتو ڈیرو کا رہائشی ہے اور اب شہداد پور میں رہائش پذیر تھا، ملزم پر پہلے بھی مختلف مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں