ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کا پاکستان آمد پر سری لنکن کرکٹرز سے اظہار تشکر

کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر سری لنکن ڈریسنگ روم کا دورہ، کھلاڑیوں سے ملاقات
سری لنکن کرکٹرز کا بھرپور مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ، پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر سری لنکن ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم10 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیسٹ ٹیم ہے جس کے بعد ملک کے ویران میدانوں میں کرکٹ کی مکمل بحالی ہوئی۔ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پاکستان نے ایک صفر سے جیتی تاہم میچ کے اختتام پر پاکستانی کرکٹرز نے سری لنکن ڈریسنگ روم کا رخ کیا اور شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے انفرای طور پر سری لنکن کرکٹرز سے ملاقات کی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ پاکستانی ٹیم نے سری لنکن پلیئرز کو اگلی سیریز کیلئے آل دا بیسٹ بھی کہا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر سری لنکن کرکٹرز نے بھی شاندار سیریز پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور بھرپور مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر اپنے سابق کوچ مکی آرتھر سے بھی ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں