ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش حیات سابق امریکی صدر اوباما کی اہلیہ سے متاثر

 کراچی: اداکارہ مہوش حیات سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سے متاثر ہوگئی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر مشیل اوباما کی ویڈیو شیئر کی جس میں مہوش نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں مشیل اوباما سے اور ان کی فاؤنڈیشن کے کاموں سے بہت متاثر ہوں۔

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ ابھی تک امریکا کے اگلے الیکشن میں کھڑے ہونے پر نظر ثانی کر رہی ہیں، میرے خیال سے مشیل اوباما امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی، امریکا والے اس حوالے سے کیا سوچتے ہیں؟

یہ پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات لاکھوں لوگوں کیلئے رول ماڈل ہیں، ہمایوں سعید

واضح رہے کہ مشیل اوباما کی جانب سے چند روز قبل ویت نام اور ملائیشیا کے اسکولوں کا دورہ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تعلیم کے فروغ اور خواتین کی تعلیم کے شعبے سے منسلک خواتین کے کام کو سراہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں