ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی دلہنیں کیسی ہوتی ہیں ماہرہ خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

ماہرہ خان مزاحیہ کردار بھی اتنے بہترین انداز میں کرتی ہیں کہ دیکھنے والا ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے
ڈراما سیریل ہمسفرکا ڈائیلاگ ’’ممی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں‘‘ کو دوبارہ مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نہایت مزاحیہ انداز میں بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ پاکستانی دلہنیں کیسی ہوتی ہیں۔ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہر طرح کے کردار کو اتنی بخوبی ادا کرتی ہیں کہ دیکھنے والا ان کی اداکاری کو دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ویسے تو ماہرہ خان نے ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ میں ایک دکھیاری اور بے چاری بیوی کا کردار کرکے شہرت حاصل کی تھی تاہم وہ مزاحیہ کردار بھی اتنے بہترین انداز میں کرتی ہیں کہ دیکھنے والا ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان اورسوشل میڈیا اسٹار فائزہ سلیم کی ایک مزاحیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں پاکستان میں پائی جانے والی دلہنوں کے بارے میں بتاتی نظر آرہی ہیں۔کچھ دلہنیں اپنی شادی کو لے کر بہت جذباتی ہوتی ہیں جب کہ کچھ دلہنیں لوگوں کو یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ انہیں اپنی شادی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ماہرہ خان اورفائزہ سلیم نے ویڈیو میں دلہنوں کی مختلف اقسام کو بیان کیا ہے۔ماہرہ خان نے ویڈیو میں ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ کے جذباتی سین اور مقبول ترین ڈائیلاگ ’’ممی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں‘‘ کو بھی دوبارہ مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں