ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سردی ہو گرمی ٹرینیں اوقات میں نہ آسکیں‘ مسافر مشتعل

کینٹ اسٹیشن پر اندرون ملک جانے والوں کا رش لگ گیا، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی
ریلوے عملے کا مسافروں سے ہتک آمیز رویہ، ٹرینوں کے درست اوقات بتانے سے انکار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کا کینٹ اسٹیشن پر رش لگ گیا، اس موقع پر ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ اندرون ملک جانے والی خوشحال خان خٹک، خیبر میل اور سکھر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی روانگی سے متعلق ہمیں آگاہ نہیں کیا جارہا، سخت سردی میں ڈرگ اور لانڈھی اسٹیشن پر بھی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا رش لگ گیا، ریلوے اسٹیشنز پر مسافر بے یار و مددگار، ریلوے عملے کا مسافروں سے ہتک آمیز رویہ، ریلوے اسٹیشن پر موجود عملہ بھی تاخیر کا شکار ٹرینوں کی روانگی کا وقت بتانے سے قاصر رہا جس کے باعث مسافروں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے شدید نعرے بازی شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں