ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی، کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف

 اسلام آباد:  آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ٹریسا دابن سانچز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں فوری کمی نہیں ہوگی ٹیکس سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان میں مالی نظم و ضبط بہتر ہوا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں کمی کا جامع پلان دیا ہے، پاکستان کو آمدنی بڑھانے کا سب سے پہلا چیلنج درپیش ہے، اس کے علاوہ ایکسچینج ریٹ اور سماجی شعبے کا تحفظ جیسے چیلنجز ہیں۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیکس ری فنڈ مارچ میں دیے جانے اور ان کمپنیوں کے نقصانات2021 تک ختم کرنے کا ہدف ہے۔ ٹیکس ہدف میں کمی پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں