ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹورنٹو‘انجری کا شکار کینیڈین آندریسکوٹینس ایونٹ 2020ء سے آؤٹ

ٹورنٹو (جسارت نیوز) کینیڈین ٹینس اسٹار آندریسکو کا انجری کے باعث نئے سال کا فاتحانہ آغاز کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، نیوزی لینڈ میں سیزن کے پہلے ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کی چیمپئن آندریسکو Andreescu کو گھٹنے کی انجری نے کامیابیوں کا سفر تیز کرنے سے روک دیا۔کینیڈین ٹینس اسٹار جنوری 2020ء کا نیوزی لینڈ میں شیڈول اے ایس بی کلاسک ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گی، نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر ویمن کھلاڑی مایوسی کا شکار ہو گئی ہیں۔انجری کا شکار کینیڈا کی آندریسکوٹینس ایونٹ 2020 سے آؤٹ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر بہت زیادہ مایوس ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی ٹیم سے بات کی ہے اور میں انجری سے بحالی کے لیے کوشاں ہوں، میری نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بہت ساری یادیں وابستہ ہیں، اب میری نظریں 2021ء میں ہونے والے ایونٹ پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں