ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گل پانڑا کی آواز میں عاطف اسلم کے گیت ’’ دل دیا گلاں‘‘ کی ویڈیو وائرل

 کراچی: معروف گلوکارہ گل پانڑا کی آواز میں عاطف اسلم کے مشہور گیت ’ دل دیا گلاں‘ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

گل پانڑا نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا مشہور ترین گیت ’ دل دیا گلاں‘ گا رہی ہیں۔ سرخ لباس زیب تن کئے گل پانڑا نے جس پرسکون انداز کے ساتھ اپنی سریلی آواز کے ذریعے اس گانے کو گیا تو محفل میں سحر طاری ہو گیا۔

گل پانڑا نے جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ ’ دل دیا گلاں میرا پسندیدہ گیت ہے جسے میں نے لائیو پرفارمنس کے دوران گایا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 2018 میں بھی عاطف اسلم کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بولتا رہا

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آواز میں گایا گیت ’دل دیا گلاں‘ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف پر فلمایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں