ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمانت پر رہائی کے بعدمسلم لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کراچی پہنچ گئے

ایئرپورٹ پر نہال ہاشمی، طارق نذیر، علی اکبر گجر اور دیگر رہنما استقبال کیلئے موجود تھے
انصاف کی فراہمی پر عدلیہ کا شکر گزار ہوں، سابق وفاقی وزیر کی بات چیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) (ن) لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ضمانت ملنے کے بعد کراچی پہنچ گئے‘ کراچی ایئر پورٹ پر نہال ہاشمی‘ علی اکبر گجر‘ خواجہ طارق نذیر اور رانا احسان سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا‘ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپنی رہائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کیا۔ آج میں (ن) لیگ کے کارکنوں اور پاکستان کے عوام کے درمیان کھڑا ہوں۔ انہوں نے انصاف کی فراہمی پر عدلیہ سے بھی شکر گزاری کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ذمہ داریاں دینے پر نواز شریف‘ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ (ن) لیگ نے دوبارہ موقع دیا تو عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔ ہم نے کوئی غلطی اور بے ایمانی نہیں کی ہے جو کچھ کیا پوری ایمانداری اور کھلے دل سے کیا ہے۔ ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ سیاست کیلئے زندگی پڑی ہے ‘کئی ماہ سے بچوں سے دور ہوں اس لئے کچھ وقت اہل خانہ کو دوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں