ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روانڈا اور کولمبیا میں بارش اور سیلاب‘ 19افراد ہلاک

کیگالی ؍ بوگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) روانڈا اور کولمبیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روانڈا میں قدرتی آفت کے بعد نہروں میں طغیانی آنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ملک بھر میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات زمیں بوس ہو گئے۔ سیلاب اور دیگر حادثات کی وجہ سے کئی راطہ سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ حکام نے درالحکومت کیگالی میں 4 اور دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی اور راستے بحال کرنے سمیت امدادی کارروائیاںجاری ہیں۔ اُدھر جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں سیلاب سے 7افراد ہلاک ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں