ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش میں خون جما دینے والی سردی‘50افراد ہلاک

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں خون جمادینے والی سردی کے باعث اب تک 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں زیادہ تر بچے اور بزرگ شہری شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی سرحدی علاقے میں رواں سال کا سب سے کم درجہ حرارت 4.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق نومبر اور دسمبر میں قاتل سردی اور خراب موسم کے نتیجے میں 17 افراد نظام تنفس میں انفیکشن (نمونیا وغیرہ) کے باعث جب کہ 33 ڈائیریا کے مرض میں ہلاک ہوئے۔محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی وجہ سردی سے بچاؤ کیلیے مناسب اقدامات کا نہ ہونا تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی اور ٹھنڈ ہواؤں کے ساتھ شدید دھند مزید چند روز جاری رہے گی۔بنگلا دیشی سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھند کے سبب پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور کئی پروازوں کو منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں