ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لٹیرالیگ قیادت غریب عوام سے دشمنی کا منظر پیش کر رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلا م آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان   کا کہنا ہے کہ لٹیرالیگ قیادت غریب پاکستانیوں کو بےگھر کر کےایون فیلڈ کے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں جبکہ (ن) لیگ بے گھر افراد  کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان  نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ(ن) لیگ کے ترجمانوں کا پناہ  گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب عوام سے دشمنی کا منظر پیش کرتا ہے۔

ان سخت سردیوں میں  بے گھر افراد  کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے بے آسرا غریب افراد کو سائباں کی دستیابی احساس کا منظر پیش کرتی ہے۔

انکا مزیدکہنا تھا  کہ (ن) لیگ کے رہنما ں سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افراد  کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں کیو نکہ  نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں