ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانون کے راستے میں کوئی مصلحت رکاوٹ نہیں بنے گی‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قانون کے راستے میں کوئی مصلحت رکاوٹ نہیں بنے گی۔ کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سفارش، دھمکی اور دباؤ نیب کے باہر ختم ہو جاتا ہے۔ نیب ’’فیس‘‘ نہیں کیس دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو جو کرے گا وہ بھرے گا ،میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کا تعلق کسی گروہ یا سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نیب کی کسی سے ذاتی رنجش نہیں ہے۔ نیب کو کسی کے خلاف غلط کیس بنانے کی ضرورت نہیں، ضمانت دینا متعلقہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ ضمانت سے کیس ختم نہیں ہوتا عبوری ریلیف ملتا ہے۔
چیئرمین نیب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں