ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر دوران زچگی خاتون کے پیٹ میں روئی اور قینچی بھول گیا

 شیخوپورہ کے ایک نجی اسپتال میں عطائی ڈاکٹر دوران زچگی خاتون کے پیٹ میں روئی اور قینچی بھول گیا۔

شیخوپورہ کے الحفیظ گائنی اسپتال میں ڈاکٹر دوران زچگی خاتون کے پیٹ میں روئی اور قینچی بھول گیا۔ خاتون کے شوہر محمد آصف نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بیوی کو ڈلیوری کیس کے لئے الحفیظ میٹرنٹی ہوم فیروز وٹواں لایا۔ عطائی ڈاکٹر اسحاق اور ایک اور شخص نے اس کی بیوی کا آپریشن کیا تاہم سیزر اورکاٹن اندر ہی چھوڑدیا۔

بعد ازاں تکلیف اور پیٹ کے پھول جانے کے باعث سکینہ بی بی کو لاہور کے میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ خاتون کے پیٹ میں روئی اور قینچی موجود ہے۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے مریضہ کا دوبارہ آپریشن کرکے اندر سے کاٹن اور سیزر برآمد کرلی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر محمد آصف نے الحفیظ گائنی اسپتال کے مالک محمد اسحاق اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو تحریری درخواست دے دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں