ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسیم شاہ کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت سے روک دیا گیا

سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت سے روک دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ آج سے شروع ہونے والے انڈر19ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک نہیں ہوں گے،نسیم شاہ کی جگہ ریزور پلیئرز کی فہرست میں شامل محمد وسیم خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیاگیا،پی سی بی ترجمان نے نسیم شاہ کے انڈر 19 ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پیش نظر نوجوان پیسر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 انڈر19ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد نسیم شاہ کو ورلڈکپ میں کھلانے کے حق میں تھے، ان کا موقف تھاکہ فاسٹ بولر کو کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی کی صورت میں ہی پلینگ الیون کا حصہ بنائیں گے جس سے ان پر بولنگ کا زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر مصباح الحق اینڈ کمپنی کے خیال میں نسیم شاہ پر کام کا زیادہ دباؤ ان کے فٹنس مسائل میں اضافہ کرسکتاہے۔

انڈر19 ورلڈکپ 17جنوری سے 9فروری تک جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں