ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کو متنازع بنا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو آرمی ایکٹ بل کی حمایت سے قبل مشاورت کرنی چاہیے تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی چیف کے نوٹیفیکیشن کی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کو بھی متنازع بنا رہی ہے، حکومت اورمسلم لیگ ن مل کر عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں، ن لیگ نے کل بل کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیا تھا، میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کواپوزیشن سے مشاورت کرناچاہیے تھی، ن لیگ نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا جائے گا، مناسب ہوگا کہ اس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری سے قبل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیجا جائے، پارلیمانی قواعدوضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی تو ساتھ دیں گے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں جنرل کیانی کوتوسیع دی، ہم توسیع کے مخالف نہیں مگر چاہتے ہیں کہ پارلیمانی قوائد وضوابط پرعمل کیا جائے۔

بلاول نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی کامیابی ہے کہ یہ معاملہ پارلیمان میں آیا، عدالت نے تسلیم کیا کہ طاقت کا سرچشمہ پارلیمان ہے، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس کی حساسیت مدنظر رکھ کے اسے حل کرنا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں